ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / سونیااور راہل گاندھی نے وارانسی میں ہوئی بھگدڑ پر افسوس ظاہر کیا

سونیااور راہل گاندھی نے وارانسی میں ہوئی بھگدڑ پر افسوس ظاہر کیا

Sat, 15 Oct 2016 19:40:54  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی 15اکتوبر(ایس اونیوز ؍آئی این ایس انڈیا)کانگریس صدر سونیا گاندھی اور پارٹی نائب صدر راہل گاندھی نے وارانسی اور چندولی کے درمیان آج راج گھاٹ پل پر ہوئی بھگدڑ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔اس واقعہ میں 19لوگوں کی موت ہو گئی جبکہ تقریباََ 60افراد زخمی ہو گئے۔متاثرین کے خاندانوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے سونیا گاندھی نے امید ظاہر کی کہ متعلقہ افسر کافی میڈیکل ریلیف اور معاوضہ مہیا کرا رہے ہوں گے۔کانگریس صدر نے کہا کہ انہوں نے اترپردیش کانگریس کمیٹی، وارانسی ضلع کانگریس کمیٹی اور کانگریس کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ لوگوں کو ہر ممکن مدد مہیا کرائیں۔کانگریس نائب صدر نے ٹویٹ کیا کہ وارانسی میں بھگدڑ کی معلومات ملنے پر انہیں گہرا دکھ ہوا۔انہوں نے اس المناک حادثے کے متاثرین کے خاندانوں کے تئیں تعزیت ظاہرکی۔کانگریس کی جانب سے وزیراعلیٰ کے عہدے کی امیدوار شیلا دکشت اورریاستی کانگریس صدر راج ببر نے بھی اس حادثے پر افسوس ظاہر کیا ہے۔


Share: